کوئٹہ سے روز کی بنیاد پر سرکار کی آنکھوں کے سامنے چینی کی اسمگلنگ، عوامی حلقوں کی تشویش

کوئٹہ   روزانہ کے حساب سے 50 سے 60 زمباد گاڑیاں جو چینی سے لوڈ ہوتی ہیں رات 12 بجے بائی پاس خیزی چوک سے ہوتے ہوئے سمنگلی ایئر بیس کے بیچوں بیچ گزر کر کلی سمنگلی، کلی نوحصار، کلی اغبرگ سے ہوتے ہوئے کانک کے علاقے مستونگ جاتی ہیں اور کلی اغبرگ سے لے کر پھر کانک کراس تک کسٹم کا گشت بھی روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے اور کانک کراس پر بھی کسٹم کی گاڑی کھڑی ہوتی ہے جو ہر رات ان گاڑیوں سے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں۔ ہر زمباد گاڑی میں 75 سے 80 بوری چینی کی لوڈ ہوتی ہیں تو اس حساب سے ہر رات مطلب 4000 سے 4800 بوری چینی اور 200 سے 240 میٹرک ٹن چینی صرف سمنگلی ایئر بیس کے راستے سے اسمگل ہوتی ہے۔ یہ تو صرف 1 راستے کا احوال ہے، جن جن راستوں سے اسمگل ہوتی ہے۔ کوئٹہ سے روز کے حساب سے 20 ہزار سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی اسمگل ہوتی ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری اور حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چینی کی کھلے عام سرکاری سرپرستی میں اسمگلنگ کا نوٹس لیا جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.