کوئٹہ 7 اگست ۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں دو لیویز اہلکاروں کے شہید اور دو اہلکار وں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلی نے کہا کہ لیویز فورس صوبے میں امن کے قیام کے لیۓ گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے اور فورس کے اہلکار عوام کے جان مال کے تحفظ کے لیۓ جانوں کے نزرانے پیش کررہے ہیں جس پر صوبے کے عوام کو فخر ہے وزیراعلی نے شہید لیویز اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ شہداء کے درجات کی بلندی لواحقین کے لیۓ صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جبکہ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پوری قوت سے نتیجہ خیز کاروائی کرتے ہوۓ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ عوام اور امن کے لیۓ خطرہ بننے والے عناصر کو ہر گز معاف نہیں کیا جاۓ گا
Comments are closed.