گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے ملاقات کی.

کوئٹہ 7 اگست:-گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی کارکردگی، درس و تدريس کے طریقہ کار، جدید مہارتیں اور آیندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اکیڈمیہ اور مارکیٹ کے درمیان اپنی معاشرتی ضرورت کے مطابق اشتراک پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے. اسی سلسلے میں ہمیں بالخصوص میر چاکر خان یونیورسٹی سبی میں لائیو اسٹاک منجمنت اینڈ اینیمل ہسبنڈری اور انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹس متعارف کرانے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ سردست معاشرے میں جدید مہارت یافتہ افراد کی اشد ضرورت ہے. صوبے میں ہنرمند افراد کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے بلوچستان میں پبلک سیکٹر تمام یونیورسٹیز کا کردار بہت اہم ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جڑواں شہر سبی اور ہرنائی ریلوے کی بحالی کے بعد ہرنائی اور زیارت کے طلباء اور طالبات کو رسائی مل جائے گی. گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ اور ان کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ذمہ دار افراد سے بڑی توقعات وابستہ ہیں. ہم مشترکہ کاوشوں سے پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کو ممکن بنا سکتے ہیں.

Daily Askar

Comments are closed.