اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف کی زیر صدارت چودہ اگست جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا

0

زیارت 07اگست:- اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف کی زیر صدارت چودہ اگست جشن آزادی کو شاندار انداز میں منانے کے سلسلے میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فرنٹیئر کور کے کیپٹن اورنگزیب،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انور مندوخیل،ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض،ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،ڈی ایس پی طاہر محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی ضلع زیارت میں جشن آزادی کو شاندار انداز میں منائیں گے اس سلسلے میں چودہ اگست کو قائد اعظم ریزیڈنسی میں تقریب کا انعقاد ہوگا جس میں اعلیٰ حکام قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب کے افراد شرکت کریں گے ۔

Daily Askar

Comments are closed.