اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی، سابق صوبائی وزراء عبدالرحیم زیاتوال اور شیخ جعفر مندوخيل اور ڈی ایس ریلوے فرہد احمد بھی موجود تھے
جڑواں تاریخی شہر سبی اور ہرنائی کی درمیان ریلوے کی بحالی سے پورے علاقے کی معیشت اور زراعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے. گورنر بلوچستان
ریلوے کی بحالی سے ڈسٹرکٹ ہرنائی اور زیارت کے طلباء وطالبات کو بھی ہائیر ایجوکیشن کے حصول کے مواقع میسر ہو جائیں گے. گورنر بلوچستان
ملک وصوبے کے دیگر علاقوں سے رابطے مکمل طور پر بحال ہونے سے علاقے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ بھی ملے گا. گورنر بلوچستان
موجودہ حکومت ریلوے لائن کی بحالی کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے بھی کوشاں ہے. گورنر بلوچستان
ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صوبہ بھر کے عوام کو ریلوے کی سفری سہولیات فراہم کرنے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو جائیں گے. گورنر بلوچستان
ہمیں مستقل قریب کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایک جامع حکمت عملی وضع کرنی ہونگی. گورنر بلوچستان
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس فورس نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا
Comments are closed.