وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے ویژن کے عین مطابق ٹیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے بھر پور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ بجلی چور نہ صرف پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ صارفین تک سستی بجلی کے حصول میں بھی رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کی ہدایات کی روشنی میں ٹیسکو ریجن سے بجلی چوری کے خاتمے کی مہم کے آعاز کے موقع پر کیا۔ انکا مزیدکہنا تھا کہ بجلی چور اور انکے سہولت کار ملک اور ادارے پر معاشی بوجھ ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ آخری بجلی چور کے خاتمہ تک ریجن بھر میں دن رات بجلی چوروں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کیوں کہ بجلی چوری پر قابو پاکر ہم نہ صرف لوڈ مینجمنٹ پر قابو پا سکتے ہیں بلکہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام ٹیسکو فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کیں کہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور اور بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری کیا جائے۔ بجلی چوری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں ٹیسکو کو ساتھ دیتے ہوئے کسی کو بھی بجلی چوری میں ملوث پائے تو جلد از جلد ٹیسکو مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز 118، 9331167-091، 9330600-091 ، 9212730 – 091 اور 9331291 – 091 پر رابطہ کریں۔
Comments are closed.