صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی نے افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کی

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پاک افغان سرحد کے قریب چترال بارڈر پر دہشتگردی نے افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چترال بارڈر پر پاک فوج کی چوکیوں پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملے کی کوشش کی. انہوں نے حملے کے نتیجے میں چار فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا. وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ پاک فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے .جوانوں نے جرأت, بہادری اور جواں مردی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا. انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ہم اپنے ہیروز کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں. شہداء کی قربانیوں کی بدولت ملکی سالمیت و بقا ممکن ہے. قوم اپنے بہادر سپوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے ہر دم دعا گو ہیں

Daily Askar

Comments are closed.