اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی کی زیر صدارت امن وامان اور لیویز فورس کاتعارفی اجلاس منعقد ہوا

اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد حنیف نورزئی کی زیر صدارت امن وامان اور لیویز فورس کاتعارفی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں میجر رسالدار ان روزے محمد کاکڑ،سردار غازی خان پانیزئی ،ارسلا خان کاکڑ نے شرکت کی ۔اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا لیویز فورس نے ہمیشہ جرائم کی بیخ کنی میں اہم کردار اداکیاہے،لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنائیں گے،لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس ضلع زیارت کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں چیکنگ اور گشت میں مزید اضافہ کریں مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔انہوں نے کہا لیویز فورس اپنی استعداد کار کومزید بہتر بنانے اپنے کام میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.