ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائیاں

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائیاں

چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں محمد افضل اور کرامت علی گرفتار۔ملزم محمد افضل انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔

ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے.

ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔

دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھا۔

ملزم اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا۔

فیکٹری سے جعلی مصنوعات برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.