اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر سابق محتسب انسداد حراسمنٹ کشمالہ طارق نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں انہیں مبارکباد دی اور انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو اس ایوارڈ کا حق دار بھی کہا جنہوں نے قومی اسمبلی میں اپنی ساری زندگی محنت ،لگن اور دلجمی سے کام کیا ہے ، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق نے کشمالہ طارق کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کے میڈیا کورڈینیٹر وقار گیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر کشمالہ طارق نے خواتین کے ایشو ز پر سیر حاصل گفتگو کی۔
Comments are closed.