ٹیسکو کے زیر انتظام قبائلی اضلاع میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے واجبات کی جلد از جلد وصولی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا

ٹیسکو کے زیر انتظام قبائلی اضلاع میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے واجبات کی جلد از جلد وصولی کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس سلسلے میں آج کمشنر پشاور کے زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر اور سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی وصولی کے لئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ٹیسکو خیبر کی ٹیموں نے ملاگوری ماربل انڈسٹری میں کاروائیاں کی۔ جہاں کئی کنکشن چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف موقع پر کاروائی کی گئی۔اس موقع پر آٹھ لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ساتھ ہی 42596 یونٹ کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے۔
ٹیسکو انتظامیہ نے بجلی چوری میں ملوث صارفین جن میں داود ماربل ، خائستہ رحمان ماربل، اشفاق ماربل، منشاد میر ماربل، ہمایون ماربل، خشمت ماربل، عصمت اللہ ماربل، نورزہ خان، مضفر اور نور حبیب کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف۔آئی۔آر درج کر کے مذکورہ افراد کی فوری گرفتاری کے لئے انتظامیہ سے درخواست کی ہے۔ بجلی چوری میں ملوث افراد اور ناد ہند گان سے بقایا جات کی وصولی کےلئے جاری کاروائیوں میں اب تک چالیس لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ٹیسکو قاضی محمد طاہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بجلی چوروں اور د ہند گان کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جائے گی لہذا کمپنی کے تمام افسران اس مہم کوکامیاب بنانے کے لئے مستعدی سے کام کریں۔اس سلسلے میں کمشنر پشاور نے ٹیسکو انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ حصوصا ڈپٹی کمشنر خیبر اور مہمندکو ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹیسکو انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

Daily Askar

Comments are closed.