میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے9ستمبر 2023ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KV شیر شاہ فیڈرسے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KV بُچ ولاز فیڈرسے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVبوہڑ گیٹ،نصرت روڈ،ریلوے روڈ،برن یونٹ،ولایت آباد،ٹمبر مارکیٹ،قائداعظم روڈ اور اسماعیل آباد فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،مظفر گڑھ سرکل کے 11KVسٹی 2اور وسندے والی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVشاہی ڈگر،مہاراں کینال،ہیڈ تاتر اور موج گڑھ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،11KVفتح پور،انڈس،وکیل والا،شوکت والا اور برو شریف فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے چار بجے شام تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVاولڈ کوٹ قیصرانی،نیو کوٹ قیصرانی،جٹ والا،شاہ سلیمان،جپسم اور ناری فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے 11KVدولت آباد،لڈن،شیر شاہ،شتاب گڑھ،غلام حسین،ماچھی وال بوریوالہ،سٹی1، 2میلسی،ککری،جلہ،امیرشہید اور ارشاد خان فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 132KVبوریوالہ،بوریوالہ اولڈ اور ساہوکا گرڈ اسٹیشنو ں سے آٹھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن کے دوران مختلف اوقات میں 40سے50میگا واٹ کی لوڈمینجمنٹ ہوگی۔بہاولپور سرکل کے 11KVسائنس اینڈ اینیمل یونیورسٹی،چک 13/BC،ماڈل ٹاؤن بی، سی،شاہدرہ،کلانچ والا،مسافر خانہ،ذخیرہ سمہ سٹہ،عباسیہ،خانپور،ڈیرہ نواب،مہراب والا،الصادق،الفریداورسٹی 1،2بہاولپورفیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے 11KVرائل پام،کشمیر ایڈیبل،لیدر کو آرڈینیٹر،ایم اے فوڈز،سٹی 1،عارف روڈ،بڈھ ڈھاکو،خواجہ عارف،ملتان روڈ،پنجاب گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم،انڈسٹریل اسٹیٹ اور سول لائن فیڈر ز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔
Comments are closed.