ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے تین ایس ڈی اوز /اہلکاروں کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف انجینئر آپریشن محمد شہزاد راعی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او سیفٹی میپکو وہاڑی سرکل الطاف حسین کی فرسٹ سب ڈویژن میلسی میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔ کنسٹرکشن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIتیموراحمد اورفرسٹ سب ڈویژن میلسی کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIحافظ محمد فیصل کے ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں۔
Comments are closed.