*کوئٹہ چہلم کا مرکزی جلوس برآمد, راستے سیل،موبائل سروس بند۔*

کوئٹہ( )کوئٹہ میں چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس علمدار روڈ شہداء چوک سے برآمد ہو گیا جبکہ کوئٹہ و گردونواح میں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی، کوئٹہ کے 4 تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے، جلوسوں کے روٹس کو بڑی گاڑیوں اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.