آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (10 اکتوبر ) کو سری لنکا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا
:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا ، گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 81 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی
جبکہ سری لنکا کو ڈاسن شناکا لیڈ کریں گے ، قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 14 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت ، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا ، پانچواں میچ 23 اکتوبر کو افغانستان ، چھٹا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ ، ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ، آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ جبکہ نواں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔
Comments are closed.