میرپور ماتھیلو ( نمائندہ ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایات پر ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کا کھاد کے دوکانوں پر چھاپے، 95 ہزار روپے جرمانہ عائد. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی امتیاز محسن نے مقررہ قیمت سے زیادہ ریٹ پر کھاد فروخت کرنے والے بترا فرٹیلائزر، سریش کمار، سنجے کمار، لعل چند اور سریش ڈیکر پر مجموعی طور 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے
Comments are closed.