ضلع کچھی کی یونین کونسلوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اجتماعی مفادات کو مقدم رکھا جائے گا دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں کے برابر لانے کے لیے جد و جہد کر رہےہیں رند پینل میں جوک در جوک عوام کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے دور میں عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور بلا رنگ و نسل تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کے لیے کام کر رہے ہیں اور کچھی کی عوام کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی و صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کے فرزند و چیئرمین ضلع کونسل کچھی سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے مچھ میں اپنے دورے کے موقع پر شمولیتی مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ سردار محمد اکبر بنگلانی وڈیرہ علی رند سابق ناظم حاجی مولا بخش بلوچ ،میر عطا بنگلانی سابق چیئرمین نصراللہ کاکے ٹکری خدا بخش ساتکزئی ،یار جان بلوچ میر مشتاق ابڑو سابق کونسلر حاجی غلام سرور تالپور حاجی شریف تالپور ظہور احمد تالپور مقبول تالپور واجہ بلوچ کیپٹن عنایت اللہ بلوچ گل باران سمالانی کونسلر ظہور احمد ساتکزئی محمد حسین ہزارہ وڈیرہ گل محمد مری حاجی محمد نور راہیجہ چاکر خان راہیجہ بابو راہیجہ عصمت اللہ سمالانی عبدالظاہر سمالانی ودیگر سیکڑوں افراد موجود تھے اس موقع پر گیلو پینل مچھ کے رہنماء حاجی عید محمد سمالانی سابق کونسلر میر سمیع اللہ نے اپنے برادری سمیت گیلو پینل سے مستعفی ہوکر سردار یار محمد رند کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے رند پینل میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ عںدالستار ابڑو منیر احمد کاکڑ نے اپنے اپنے ساتھیوں سمیت گیلو پینل سے مستعفی ہوکر رند پینل میں شامل ہوگئے اس موقع پر سردار زادہ میر بیبرگ رند نے رند پینل میں شامل ہونے والے سیاسی و قبائلی شخصیات کو مبارکباد پیش کی انھوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے رہنماوں کی تواقعات پر رند پینل پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا اور ان کے بنیادی اجتماعی انفرادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا انھوں نے کہا کہ رند پینل فروری میں عام انتخابات میں کچھی سے اپنی کارکردگی کی بنیاد کلین سویپ کرے گا ماضی گواہ ہیں کہ ہم نے دور اقتدار میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے جس کے ثمرات عام آدمی مستفید ہورہا ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنی اسی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے بعد ازاں رند پینل کے رہنما حاجی غلام سرور تالپور کے کزن اور مقبول تالپور کے بھائی جبکہ کبیر کھوسہ نادر کھوسہ کے والد سردار گل سمالانی بقا سمالانی کی والدہ جبکہ آب گم امید علی راہیجہ کے والد کے انتقال پر ان سب کے گھر جا کر ان کے ورثاء سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی جبکہ ان کے اعزاز میں حاجی مولا بحش بلوچ یار جان بلوچ نے عصرانہ دیا اور وڈیرہ گل مری نے بھی ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
Comments are closed.