وزیراعلی محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے، خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ،90 فیصد سے زائد کام مکمل
محسن نقوی نے انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا،منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز اور اسی ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح کیولری گراؤنڈ پہنچ گئے اور خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر اور ابراہیم حسن مراد بھی ہمراہ تھے۔خالد بٹ چوک انڈرپاس کا 90 فیصدسے زائد کام مکمل ہوچکا ہے،وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا اور انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے تعمیراتی کاموں کامعائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انڈرپاس کو اسی ماہ کے وسط تک مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے منصوبے کے اطراف گرین بیلٹس پر شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کے لئے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔وزیراعلی نے خالد بٹ چوک انڈرپاس کو جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے یومیہ ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی۔ گلبرگ، کلمہ چوک، کینٹ کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے اوروالٹن کے علاقے مستفید ہو ں گے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئر اور کنٹریکٹر نے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں کے کام کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انڈر پاس کی اندرونی سڑک پر تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔ انڈر پاس کی ڈیک سلیپ اور اطراف کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.