کوئٹہ07نومبر:- وزارت مذہبی امورو بین العقائد ہم آہنگی حکومت پاکستان اسلام آباد کے زیر انتظام قومی سطح پرہونے والے محفل شبینہ میں شرکت کے لئے بلوچستان سے (08) حفاظ کرام کے نام مطلب کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے زیر انتظام مورخہ 13نومبر 2023 کومقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آٹھ حفاظ کرام کو قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کےلئے منتخب کیاجائے گا لہذا بلوچستان کے تمام حفاظ کرام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ مقابلے میں شرکت کےلئے اپنے مدرسے کے مہتمم کی طرف سے تحریری طور پر محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان بلاک نمبر 4 کمرہ نمبر 9 بلوچستان سول سیکرٹریٹ میں مورخہ 08 نمبر 2023 تک اپنا انداج کرائیں۔ مقابلے میں شرکت کےلئے مندرجہ ذیل قوائد شرائط لاگو ہوں گی۔۱۔باشروع ہو۔۲۔حفظ قرآن پر عبور حاصل ہو۔۳۔تلاوت کردہ آیات کے معنی جانتا ہو۔ ۴حدود تلاوت کرسکتا ہو۔۵۔جسمانی طورپر تندورست ہو۔۶۔اصلی شناختی کارڈ جمع دو (2) نقول۔۷۔دو (2) عدد پاسپورٹ سائز تصاویر۔۸۔ضلعی سطح پر کامیاب امیدوار ہو۔۹۔کوئی بھی حافظ صرف اپنے متعلقہ ضلع سے حصہ لے سکتا ہے کسی دوسرے ضلع سے لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ۰۱۔امیدوار کی عمر 18سال سے زائد اور 45 سال کم ہو۔ ۱۱۔ہر مدر سہ صرف ایک حافظ کا نام بھجوا سکتا ہے براہ راست کسی حافظ کو مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی ۔۲۱۔ کوئی بھی حافظ قیام اللیل میں شرکت نہیں کر گا جو پہلے تین مرتبہ شرکت کر چکا ہو۔۳۱۔ جو حافظ پہلے تین مرتبہ قیام اللیل میں قرآن مجید تلاوت کر چکا ہوا سے کسی بھی دوسرے مقابلہ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جو وفاقی وزارت مذہبی امور منعقد کرے۔۴۱۔یہ مقابلہ محکمہ کے نامزد کردہ قاری/حافظ جج صاحبان کی زیر نگرانی ہوں گے۔۵۱۔امیدوار کوکوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیاجائے گا۔ ۶۱۔ حصہ لینے والے کامیاب حافظ کرام کے نام وقومی سطح کے مقابلوںمیں شرکت کےلئے منتخب کرکے اسلام آباد بھجوائے جائیںگے۔ ۷۱۔ مذکورہ تاریخ کے بعد آنے والے حفاظ مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہونگے۔
Comments are closed.