کوئٹہ 7 نومبر: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کانگو وائرس سمیت مختلف بیماریوں کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پاسداری کرنے سے ہی اس پر بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے. انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کوئٹہ شہر میں موجود تمام سرکاری ہسپتالوں میں جگہ کی تنگی، ضروری سہولیات کا فقدان اور صفائی کی ناقص حالت نے صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کو صحت کے مثالی مراکز بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی جائیں تاکہ صحت کیلئے مختص بجٹ کے ثمرات غریب عوام تک پہنچ سکیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی ادارے کا اچانک دورہ کرنے سے ہی اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر سمجھا جاسکتا ہے. موجودہ حکومت صوبے بھر کے عوام کو انکی دہلیز پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی سہولیات پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے. غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت مفت فراہم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ اسکیم ایک خوش آئند اقدام ہے. اس سے تمام ضرورتمندوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے راہ ہموار ہو جائیگی۔ ضروری ہے کہ صحت کارڈز مستحقین تک پہنچائے جائیں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کانگو وائرس سے متاثر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فوری طور پر پہنچایا جائے. انہوں نے کہا کہ اکثر بیماریوں سے بچاو ہمارے ہاتھ میں ہے. بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیرضروری رابطوں کو کم کرنے اور ماسک پہنے سے نہ صرف ہم خود اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی بچا سکتے ہیں
Comments are closed.