نیٹ بال میں پاکستان آرمی اور سندھ کی شاندار فتح، 35 ویں نیشنل گیمز کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

8

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)

کراچی: نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلے گئے 35 ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال ایونٹ میں پاکستان آرمی نے فائنل میں نیوی کو صرف تین پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکور 29-26 رہا۔

اس سے قبل ویمنز کے فائنل میں سندھ نے واپڈا کو 20-12 سے شکست دے کر اپنا پہلا گولڈ میڈل محفوظ کیا۔ فائنل کے اختتام پر سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ، منور علی میسر نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

کیپشن: 35 ویں نیشنل گیمز نیٹ بال ایونٹ کی فاتح پاکستان آرمی کی ٹیم سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر منور علی میسر کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ

Web Desk

Comments are closed.