شکارپور رپورٹ
عدیل احمد دل
ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کے جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شکارپور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری
رستم پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا کے کیس میں ملوث، اور قتل ، پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری 2 ملزمان گرفتار گرفتار کرنے کی دعوی
تفصیلات کے مطابق :
ایس ایچ او رستم خلیل احمد رند نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے کیس میں ملوث اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ملزمان کی شناخت غلام علی ولد محمد رحیم مہر اور عبدالخالق ولد علی حسن مہر کے نام سے ہوئی ہے. کارروائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ھے گرفتار ملزم غلام علی مہر تھانہ رستم پر درج مسمات جنسار خاتون کے قتل مقدمے مطلوب تھا.
جبکہ گرفتار ملزم عبدالخالق مہر پر درینہ دشمنی پر ہونے والے قتل کے 03 مقدمات تھانہ چک پر درج تھے، اور رستم تھانہ پر درج اغوا کے کیس میں ملوث تھا۔
کامیاب کاروائی پر ایس ایس پی شکارپور کی جانب سے پولیس پارٹی کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کے احکامات ۔
کیسز کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.