ہینڈ آؤٹ نمبر 32
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا سی بی ڈی بلیوارڈکا دورہ،والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ کے کاموں میں سست روی پر اظہارناراضگی،حکام کی سرزنش
22 روز ہو گئے ابھی تک منصوبہ ٹائم لائن سے پیچھے ہے، فلائی اوور پراجیکٹ وقت پر کیسے مکمل ہوگا، ایشوز تھے تو مجھے بتاتے:محسن نقوی
ریلوے کراسنگ فلائی اوورکی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت،لاہور برج پراجیکٹ بھی بروقت مکمل کرنے کا حکم
لاہور8جنوری:- وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈکا تفصیلی دورکیا اورمین بلیوارڈ اور والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوورپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر اور بعض امور فوری طورپر طے نہ کرنے پر تشویش کا اظہارکیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 روز ہو گئے ابھی تک منصوبہ ٹائم لائن سے پیچھے ہے، فلائی اوور پراجیکٹ وقت پر کیسے مکمل ہوگا۔وزیراعلی نے کہا کہ ایشوز تھے تو مجھے بتاتے، منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ ایک ایک دن قیمتی ہے، مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور برج کو ملانے والے پل پر بھی کام شروع نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور شہریوں کو آسان آمد و رفت کے لیے پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کلمہ چوک تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب، قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دیگا۔ سی بی ڈی اور نیسپاک حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیورڈ والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی 148 میں سے 130 پائلزمکمل کر لی گئی ہے۔ گرڈرز اور ایم ایس سی وال کی کاسٹنگ جاری ہے۔ والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور کے گرڈرز کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی100 فی صد سب بیس واٹر باونڈ اور ٹاپ بیس مکمل کر لی گئی ہے۔والٹن روڈ ریلوے کراسنگ فلائی اوور دو طرفہ تین لینز پر مشتمل ہوگا۔ صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنرلاہوراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ، مراکہ ملتان روڈ پر8کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ
رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،انشاء اللہ پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا:محسن نقوی
وزیراعلی اور گورنر الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کے حوالے سے فیڈ بیک دیتے ہیں،خبیرپختونخوا میں سکیورٹی کے مسائل ہیں،آج بھی 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں
الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے، تمام پراجیکٹس وقت سے پہلے مکمل کررہے ہیں، امتحانات کو موخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں
عدالت نے بھی قانون کے مطابق ہی فیصلے کرنے ہیں، سخت قانون ہو گا تو ہی کام چلے گا،ہمیں تنقید کی کوئی فکر نہیں،معیار کو برقرار رکھنا ہے اور کام کرنا ہے:میڈیا سے گفتگو
لاہور8 جنوری:- وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مراکہ ملتان روڈ پر8کلومیٹر طویل پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔انشاء اللہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کمشنر لاہور کو لیسکو کے ساتھ امورجلد طے کرنے کی ہدایت کی۔ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ ایس ایل تھری پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی وجہ سے پراجیکٹ کی تکمیل میں مشکلات آرہی ہیں۔نمی ختم ہونے میں کافی وقت لگ رہا ہے جس سے کام رکتا ہے۔موسم کی وجہ سے آدھے دن کا کام اڑھائی سے تین دنوں میں مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے مقررہ وقت پر تمام پراجیکٹ مکمل ہو جائے،دن رات مانیٹرنگ جاری ہے۔صوبائی وزراء اور دیگر ٹیمز کو مختلف پراجیکٹس کی نگرانی کے فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔وزراء روزانہ کی بنیاد پر تمام اہم پراجیکٹس کی نگرانی کررہے ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بڑی امید ہے اگلی حکومت ہم سے بھی اچھا کام کرے گی۔سی بی ڈی پراجیکٹ میں مشکلات درپیش ہیں،معاملات کو بہتر کرنے کیلئے آج ہی اجلاس طلب کیا ہے۔وزیراعلی اور گورنر الیکشن کمیشن کو سکیورٹی کے حوالے سے فیڈ بیک دیتے ہیں۔خبیرپختونخوا میں سکیورٹی کے مسائل ہیں،آج بھی 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے،ہم نے ان کے کہنے پر بس فیڈ بیک دینا ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ تمام پراجیکٹس وقت سے پہلے مکمل کررہے ہیں۔کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے پراجیکٹس کی قبل از وقت تکمیل ایک انتہائی مشکل ٹاسک ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔لوگوں کوپتہ ہے کہ ایک دو دن کے بعد رہا ہوجانا ہے،اسی لئے وہ چند دن بعد پھر وہی کام شروع کر دیتے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے شکست تسلیم کرتے ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ یوریا کھادمہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہے ہیں۔ امتحانات کو موخر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ملتان مکمل ہو چکا ہے،موسم کی خرابی کے باعث افتتاح نہیں کر سکے۔ نشتر ون،نشتر ٹو،جنرل ہسپتال لاہور، گنگارام اور دیگر تمام پراجیکٹس31جنوری تک مکمل ہو جائیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ عدالت نے بھی قانون کے مطابق ہی فیصلے کرنے ہیں۔اگلی حکومت سے امید ہے کہ سخت قانون بنائے گی اور سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ سخت قانون ہو گا تو ہی کام چلے گا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں۔ اگر تنقید کے چکر میں پھنسے رہے تو کچھ بھی ٹھیک نہیں کر پائیں گے۔ 100،100سال کی پرانی بلڈنگ کو ٹھیک کررہے ہیں۔100سال کی بلڈنگ کو ٹھیک کرنے کیلئے ڈرل استعمال نہیں کر سکتے،ہاتھ سے کام کرنا پڑتا ہے۔ہمیں تنقید کی کوئی فکر نہیں،معیار کو برقرار رکھنا ہے اور کام کرنا ہے۔صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سی سی پی او،کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی اورایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر34
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مناواں میں میو کینسر ہسپتال کو جنوری میں مکمل کرنے اورفی الفورضروری اقدامات کا حکم
کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے جو عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا،غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔ محسن نقوی
لاہور8جنوری:وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مناواں میں میو کینسر ہسپتال کو جنوری میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے اورہدایت کی ہے کہ مناواں میں میوکینسر ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے فی الفورضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر ہسپتال میں کیموتھراپی اورسرجری کی جائے گی اور کینسر ہسپتال کے تمام انتظامی اورمالی امورمکمل طورپر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سپردکئے جائیں گے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر کا ایک بھی ہسپتال نہیں۔پوری کوشش ہے کہ سرکاری سطح پر کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے۔کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہے جو عام آدمی افورڈ نہیں کر سکتا۔غریب اور مستحق مریضوں کا فری علاج ہو گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مناواں میں میو کینسر ہسپتال کے امور کا جائزہ لیاگیااور میوہسپتال کے کینسر وارڈ کو بھی مناواں کینسر ہسپتال میں منتقل کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود ایاز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 35
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت
لاہور8جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دھماکے کے نتیجے 5پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔
٭٭٭٭
Comments are closed.