دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
(شعبہ میڈیا، کوآرڈینیشن اینڈ آوٹ ریچ)
پریس ریلیز
*صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کا انتخابی عملے کی ٹریننگ سینٹرز کا دورہ*
مورخہ 8 جنوری 2024
کوئٹہ۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کوئٹہ میں جاری اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔
بلوچستان بھر میں پولنگ عملے کے تربیتی سیشنز 25 دسمبر 2023 سے جاری ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
الیکشن کمیشن عام انتخابات کو پُرامن،آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ اعجاز انور چوہان
شفاف، آزادانہ،، منصفانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد میں پولنگ اسٹاف کا اہم کردار ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
ٹریننگ میں بھر پور دلچسپی لیں اور پولنگ کے عمل کو مکمل طور سمجھیں، اعجاز انور چوہان۔
اپنا کام ایمانداری اور بلاخوف و خطر سرانجام دیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان۔
Comments are closed.