بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

امریکی سفارتخانے کے قائمقام ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت بھی ہوئی جبکہ امریکا پاکستان “گرین الائنس” کے فریم ورک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

Daily Askar

Comments are closed.