آئی پی پی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

ملک میں 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات کیلئے استحکام پاکستان پارٹی اورنون لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی اورنون لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔ اورپہلے مرحلے میں نون لیگ جہانگیر ترین کے لودھراں کے حلقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نون لیگ سےاستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان،عون چوہدری،نعمان لنگڑیال، اوراسحاق خاکوانی کےحلقوں پربھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےمذکرات جاری۔اورکل تک دونوں جماعتوں کےدرمیان معاملات طےپائے جانےکاامکان ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.