کوئٹہ میں لیگیسی کچرے کے خاتمے کے لیے شہر گیر صفائی مہم 9 فروری سے شروع کرنے کا اعلان

4

کوئٹہ، 8 فروری 2026
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے شہر میں موجود لیگیسی کچرے کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور شہر گیر صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو 9 فروری سے باقاعدہ طور پر آغاز کرے گی۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مطابق اس مہم کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برسوں سے جمع شدہ لیگیسی بیک لاگ ویسٹ کو مرحلہ وار، منظم اور جدید طریقۂ کار کے ذریعے اٹھا کر محفوظ انداز میں تلف کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہر کی مجموعی صفائی کو بہتر بنانا ہے بلکہ شہریوں کو صحت مند، محفوظ اور پائیدار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ مہم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے اس وژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت صوبے کے بڑے شہروں کو جدید شہری تقاضوں سے ہم آہنگ، صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ صفائی مہم کے دوران تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عملہ فیلڈ میں متحرک رہے گا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئٹہ کو ایک صاف، سرسبز اور مثالی شہر بنایا جا سکے۔

Web Desk

Comments are closed.