اسلام آباد۔8فروری :وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے منعقدہ علولہ کانفرنس 2026 کے موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے وزیرِ اقتصادیات و منصوبہ بندی ف?صل بن فاضل ال?براہیم سے ملاقات کی۔اتوار کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر پیش رفت اور دو طرفہ اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوو ¿ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیر نے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی مصنوعی ذہانت (AI) اور ٹیکنالوجی تیارکرنے والے ماہرین کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اس شعبے میں پہلے یا دوسرے نمبر پر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مملکت میں جاری تکنیکی تبدیلی کے عمل میں قیادت اور معاونت کے لیے پاکستانی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔اس تناظر میں انہوں نے امریکی تاجر اور گوگل کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک شمٹ کا حوالہ بھی دیا، جنہوں نے پاکستانی ٹیکنالوجی ماہرین کی صلاحیتوں اور امکانات کا اعتراف کیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب سمیت اہم عالمی منڈیوں کے لیے معیاری انسانی وسائل کی ایک منظم سپلائی لائن قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہےجس سے دونوں ممالک کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔سعودی وزیر نے خلیجی تعاون کونسل کے آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت کا بھی ذکر کیا اور پاکستان کے ساتھ تجارت اور تبادلوں میں اضافے کو ترجیح دینے پر زور دیا۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی جانب سے مخصوص ٹیمیں سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو حتمی شکل دینے کے عمل کی بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔وزیرِ خزانہ نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک شاندار اور اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کانفرنس کے انعقاد پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی معیشت کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر فیصل بن فضیل علی ابراہیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا
Comments are closed.