بھکر(غلام یسین) صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کے ایصال ثواب کے لیے ختم قران پاک دربار عالیہ سلطان سردار بخش رحمت اللہ علیہ میں ادا کر دی گئی قران خوانی سیاسی و سماجی شخصیات۔۔مذہبی،کاروباری،وکلاء،صحافی برادری کے علاؤہ اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سابق ضلع ناظم بھکر حمید اکبر خان نوانی سابق سینیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ۔ایم این اے رشید اکبر خان نوانی،۔سابق صوبائی وزیر پنجاب نعیم اللہ خان شہانی سابق تحصیل ناظم علیم اللہ شہانی،سابق چیئرمین اسجد قدوس شہانی ۔صاحبزادہ احمر سلطان اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت۔صاحبزادہ سلطان دارا شکو صاحبزادہ سلطان رضا علی ،سرمد شہانی،امیدار ایم پی اے ضیاء اللہ ڈھانڈلہ،ملک عبد الستار کہاوڑ،امیدوار ایم پی اے حبیب اللہ خان نوانی،ڈی پی او ریٹائرڈ مطیع اللہ نوانی خان،
قاضی قمر کوٹلہ جام،بہرام خان ڈھانڈلہ،فیض رسول کھوکھر سید سفیر بخآری،رانا شاہد محمود پیرزادہ،مرید اصغر بلوچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسر،ڈاکٹر منظور حسین چنجڑی،ملک مشتاق کھوکھر محمکہ ہیلتھ،ذوارر خادم حسین زرکانی بلوچ،سید امیر حسین شاہ رانا سعد انیس،ممبر امن کمیٹی قلب محمد علی شہانی،ملک حبیب الرحمٰن،عدنان خان کاکا خیل،سید ساجد ںخاری،عرفان رضا بخآری،ملک اصغر گورچھا نے شرکت کی۔محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے دنیا میں جو آیا ہے
اس نے اک دن جانا ہے انسان کو اپنے تخلیق کے مقاصد نہیں بھولنے چاہیے زندگی کے بعد موت ایک اٹل حقیقت ہے اور موت کو ہر وقت یاد رکھنا چاہیے انسان کو زندگی میں ایسے کام کرنے چاہیں جو اس کی آخروی زندگی میں کامیاب اور معاون ثابت ہوں اللہ تعالی نے انسان کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی عبادت کرے اور دنیا کر اندر ایسے اعمال کرے جو اس کی آخرت میں کامیابی کا سبب بنے ہمیں دنیا کے اندر راہ کر آخرت کی زندگی کیلیے بھی تیاری کرنے چاہیے مرنے سے پہلے توبہ کی سعادت مل جایے تو اس بڑی سعادت نہیں ہے توفیق دے.صاحبزادہ پیر ڈاکٹر عابد سلطان نے کہا کہ ہم دور دراز سے آنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہماری اس غم کہ گھڑی میں ساتھ رہے۔
Comments are closed.