لاڑکانہ ریجن سے ایرانی تیل، پان پراگ، گٹکا اسمگل کرنے کا معاملہ. رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر تنزلی کے ساتھ معطل کئے گئے 13 افسران و اہلکار واپس بحال ہوگئے
لاڑکانہ(نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): لاڑکانہ ریجن سے ایرانی تیل، پان پراگ، گٹکا اسمگل کرنے کا معاملہ. رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر تنزلی کے ساتھ معطل کئے گئے 13 افسران و اہلکار واپس بحال ہوگئے، آئی جی سندھ نے سکھر، کشمور، قمبر شہدادکوٹ اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو واپس اپنے اضلاع میں بحالی کا لیٹر جاری کردیا، بحال ہونے والوں میں ایس ایس پی لاڑکانہ اور سکھر کے ریڈر ہدایت اللہ کولاچی، اسپیشل ٹیم کے انچارج عبدالجبار مہر و دیگر شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کشمور سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر ظہور احمد لغاری و دیگر اہلکار بھی بحال ہونے والوں میں شامل ہیں، ان اہلکاروں کو بی کیٹیگری میں رکھ کر بحال کیا گیا، پولیس اے ون اور اے کیٹیگری میں شامل افسران و اہلکاروں کو کڑی سزا دینے کے امکانات ہیں، سب انسپکٹر جاوید عالم ابڑو، حنیف کھوسو و دیگر کو اے ون اور اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے.
………………………………..
Comments are closed.