سر سید یونیورسٹی میں جدید فٹنس سینٹر کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا

0

 

*سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی* *سر سید یونیورسٹی میں جدید فٹنس سینٹر کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا*

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں فٹنس سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس کا افتتاح ہفتہ دس جون کو کیا جائے گا،اس سلسلے میں کنوینر اسپورٹس سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی قاضی نصر عباس اور ڈائرکٹر اسپورٹس انٹر نیشنل مبشر مختار کا کہنا تھا کہ سر سید یونیورسٹی کے فٹنس سینٹر کی افتتاحی تقریب ہفتہ دس جون کو دوپہر12بجے منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی ایمل بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای اوسید افضل حمید ہونگے جو فٹنس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،پروقار تقریب میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری طارق ظفر،سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اقبال،کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عامر اللہ خان،شیخ شکیل الیاس اور اسپورٹس سے وابستہ دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔سر سید یونیورسٹی میں فٹنس سینٹر کے قیام کا مقصد طلبا وطالبات کو جسمانی طور پر بھی چاق وچوبند بنانا اور اپنی صحت سے متعلق فکری آگاہی پیدا کرنا ہے۔یونیورسٹی کی مختلف کھیلوں کی ٹیموں میں شامل کھلاڑی بھی اس فٹنس سینٹر سے یونیورسٹی کے اوقات میں مستفید ہوسکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ فٹنس سینٹر میں آنے والے طلبا وطالبات کے لئے کہنہ مشق مرد و خاتون ٹرینر اور فزیو رکھے جائیں گے جو انہیں درست سمت میں گائیڈ کر سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.