کراچی۔( )کینڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ (MP) پائول چیانگ نے کہا ہے کہ کریسنٹ آرٹ گیلری پاکستان اور کینڈا کے درمیان آرٹ اور کلچر کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان آرٹ شو اور آرٹسٹوں کے وفود کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے۔ برامپٹن سٹی میں آرٹ ایگزیبشن اچھی کاوش ہے۔ آرٹ اور کلچر کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ آرگنائزر سدرہ ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریسنٹ گذشتہ 15 سالوں سے آرٹ کی ترویج کیلئے کام کررہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن و دیگر ممالک میں کامیاب آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ کریسنٹ کے چیئرمین ناصر جاوید نے آرٹ شو کے انعقاد میں تعاون پر کینڈین حکومت، ارکان پارلیمنٹ، مقامی انتظامیہ، کینڈا پاک بزنس فورم سمیت دیگر افرادکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت افزائی پر مشکور ہوں۔ آئندہ بھی دیگر ممالک میں آرٹ شو کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔ کریسنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر ناصر نے کہا کہ پاکستانی آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا ہمارا مشن ہے۔ اس کیلئے ورلڈ وائڈ کام کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کینڈا کے ممبر آف پارلیمنٹ (MP) پائول چیانگ نے ناصر جاوید کی آرٹ کی خدمات پر اپریسیشن سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔
Comments are closed.