زرغون روڈ پر جی پی او چوک کو کوئٹہ برلن فرینڈ شپ اسکوائرکا نام دے دیاگیا

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع جی پی او چوک کو کوئٹہ برلن فرینڈ شپ اسکوائرکا نام دے دیاگیا،جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر بڈی بئیر نصب کی گئی،اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ بڈی بیئر 6,000 کلو میٹرکا طویل سفر طے کرکے کوئٹہ پہنچا، 70 سالہ تعلقات کی یاد میں بڈی بئیر کی تنصیب پر خوشی ہوئی ہے۔جرمن فرینڈ شپ اسکوائر اوربڈی بئیرکی تنصیب کے افتتاحی تقریب میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز،ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ عبدالجباربلوچ اورجرمنی کے اعزازی قونصل مرادبلوچ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے،تقریب میں جی پی او چوک کو کوئٹہ برلن فرینڈشپ اسکوائر کا نام دے دیا گیااور چوک پر بڈی بئیرکی تنصیب کا بھی افتتاح کیا گیا۔اعزازی قونصل مراد بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70سال ہوچکے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کوا جاگر کرنے کے لئے چوک کانام تبدیل کیاگیا، اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ70 سالہ تعلقات کی یاد میں بڈی بئیرنصب کیاگیا، ہمیں خوشی ہے دوستی کی نشانی بڈی بیئریہاں نصب کیاگیا،اس سے پہلے برلن،واشنگٹن اورنیویارک سمیت مختلف شہروں میں بڈی بئیرنصب کئے گئے ہیں ،بڈی بیئر کی کوئٹہ میں تنصیب پاک جرمن دوستی کےلئے اہمیت کی حامل ہے،بڈی بیئر کی تنصیب پرایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے شکرگزار ہیں اور ہم شکر گزار ہیں کہ چوراہےکا نام کوئٹہ برلن فرینڈ شپ اسکوائررکھا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.