گوادر پورٹ کے کراچی و اسلام آباد دفاتر کی بندش سے سالانہ کروڑوں روپے بچت ہوگی، جی پی اے سوشل سیکٹر

گوادر (این این آئی) گوادر پورٹ کے کراچی و اسلام آباد کے دفاتر کے بندش سے سالانہ کروڈوں روپے کی بچت ہوگی، پورٹ حکام کا کراچی و اسلام آباد کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ، مزکورہ بالا دفاتر کو چلانا بوجھ سمجھ کر بند کرنے سے سالانہ ریونیو میں خاطر خواہ بچت ہوگی۔گوادر پورٹ اتھارٹی جی پی اے سوشل سیکٹر کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے ایک پوسٹ شائع کیا گیا تھا جس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمتوں پر بھرتی ہونی کی غلط بیانی کی گئی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی اس بیان کی تردید کرتا ہے۔گوادر پورٹ اتھارٹی نے طویل مدت بعد موجودہ چیرمین جی پی اے جناب پسند خان بلیدی صاحب کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی اجازت سے مختلف پوسٹس کی تشہیر کر دی گئی ہیں جس سے مقامی نوجوانوں کی بھرتی کے لیے کاغذات جمع ہوگئے ہیں۔ جس پر عنقریب میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی۔علاوہ ازیں بیان میں بتایا گیا کہ ادارے نے گوادر میں قائم جی پی اے ہیڈ آفس گوادر کی موجودگی میں اسلام آباد و کراچی آفسز کو چلانا بوجھ سمجھ کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس کی وجہ سے جی پی اے کی ریوینو میں سالانہ لاکھوں روپے کا بچت ہوا کرے گا۔ بیان کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کے موجودہ آفسز میں کام کرنے والے ملازمین جی پی اے کے پرمنٹ ملازم ہیں ، ان ملازمین کی تنخواہیں پہلے سے بجٹ میں شامل ہیں۔ مزید برآں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے موجودہ چیرمین پسند خان بلیدی صاحب کی موجودگی میں جی پی اے میں نہ غیرقانونی کام ہوگا نہ چور دروازے سے ملازمتیں دی جائے گی۔ ہر فیلڈ میں شفافیت اولین ترجیح میں شامل ہیں، جس نے بھی جی پی اے کے خلاف میسج شائع کیا ہے وہ پہلے تحقیقات کرتے اور جی پی اے مینجمنٹ سے رابطہ کرتے۔ ان کو مطلوبہ حقائق سے آگاہی فراہم کرتے۔

Daily Askar

Comments are closed.