سرسید یونیورسٹی اورسندھ فُوڈ اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

کراچی، 8/اگست 2023ء۔۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ نے سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت طلباء اور فیکلٹی کو انٹرن شپ، تحقیق، استعداد کار بڑھانے اور ملازمت کے حصول میں آسانیاں اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔یہ معاہدہ اکیڈمی اور انڈسٹری کے مابین موثر اور فعال تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔تقریب کے شرکاء میں سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد علی شیخ، سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغاز فخر حسین،  سرسید یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، شعبہ بائیومیڈیکل کی چیئرپرسن ڈاکٹر سدرہ عابد سید، شعبہ بائیومیڈیکل کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰٗ جبین مہدی اور سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ایڈ وائزر ڈاکٹر سیما اشرف شامل تھے۔
               عبدالحامد دکنی
        ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
کیپشن:  (بائیں سے دائیں)  سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد علی شیخ، سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغاز فخر حسین، سرسید یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، شعبہ بائیومیڈیکل کی چیئرپرسن ڈاکٹر سدرہ عابد سید، شعبہ بائیومیڈیکل کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰٗ جبین مہدی اور سندھ فُوڈ اتھارٹی کے ٹیکنیکل ایڈ وائزر ڈاکٹر سیما اشرف دونوں اداروں کے مابین دستخط کی تقریب کے موقع پر۔

Daily Askar

Comments are closed.