پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹوزرداری نے سکھر میں 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔

سکھر (08 اگست 2023) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے سکھر میں 170 بستروں پر مشتمل سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے میڈیکل کامپلیکس اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کی طرح ایس آئی یو ٹی کے نیٹ ورک کو بھی پورے صوبے میں پھیلائیں گے۔

پی پی پی چیئرمین نے پارٹی کارکنان کو مخاطب ہوتے ہوئے اعلان کیا کہ موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے فوراً بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، سکھر میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میڈیکل کمپلکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ مِل کر ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کرنا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ادیب رضوی نے اپنی پوری زندگی غریب مریضوں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلعے میں ایس آئی یو ٹی جیسے ادارے بنائیں گے۔ ہم ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان میں پھلائیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی، این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی واپس صوبہ سندھ کو مل گئے ہیں، جن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران نیازی نے مِل کر ڈاکہ ڈالا تھا۔ ہم وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گذار ہیں کہ بطور ان کے اتحادی ہمارا یہ ہی مطالبہ تھا کہ ہمارے اسپتال ہمیں واپس دیئے جائیں۔ آج وفاقی وزیر صحت نے اور صوبائی وزیرِ صحت نے ایم او یو پر دستخط کردیے ہیں۔ انشااللہ ! اب کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ کراچی سے لے کر کشمور تک ایسے صحت کے ادارے قائم کریں، جہاں نہ صرف صوبے کی عوام کو عالمی معیار کا علاج معالجہ میسر ہو، بلکہ وہ مفت بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سکھایا ہے کہ ہمیں عام اور غریب آدمی کی خدمت کرنا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہر صوبے اور وفاقی حکومت سمیت پاکستان کا یہ ہی فلسفہ ہونا چاہیے کہ لوگوں کو اس لیے مرنے نہیں دیا جاسکتا کہ وہ جینا افورڈ نہیں کرسکتے۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ سندھ کی صحتِ عامہ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت نے صوبے کے اندر صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی اور گمبٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے قائم کرکے ان کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جو حکومتِ سندھ پر بلاجواز تنقید کرتے تھے اور کردارکشی کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیرِ خارجہ وہ ایران اور عراق اور افریقہ کے ممالک کو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ایس آئی یو ٹی کے بانی ڈاکٹر ادیب رضوی، وفاقی وزراء سید خورشید احمد شاہ اور عبدالقادر پٹیل، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھڑو، سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

دریں اثناء، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے 27 ایکڑ اراضی پر پھیلے، 70 ڈائلاسز مشینوں کے ساتھ 170 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلکس اور جنوبی کوریا کے تعاون سے تعمیر ہونے والے 200 بستروں پر مشتمل چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کے لئے او پی ڈی، ایمرجنسی کے ساتھ ریڈیالوجی، ڈے کیئر اور آئی سی یو کی سہولیات تک مہیا ہوں گی، جبکہ مذکورہ دونوں اسپتالوں میں عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات میسر ہوں گی۔

Daily Askar

Comments are closed.