وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر نے ڈی جی ایف آئی اے اور سینئر افسران سے ملاقات کی اور ادارہ جاتی کارکردگی پہ گفتگو کی

وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے لیے ایف آئی اے کے بنائے گئے سافٹویئر پہ بریفننگ دی گئی

انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم ایپلیکیشن کا مقصد بارڈر کنٹرول اور امیگریشن سروسز کو بہتر اور آسان بنانا ہے

یہ ایپلیکیشن ہوائی اڈوں، زمینی راستوں، بندرگاہوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر موجود امیگریشن چیک پوسٹوں پر رئیل ٹائم میں پاسپورٹ اور پاکستانی ویزوں کی تصدیق کرے گا

بارڈر مینجمنٹ سسٹم ایپلیکیشن کو ایف آئی اے کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا گیا ہے

یہ ایپلیکیشن چہرہ کی شناخت کا نظام کے جدید ترین تقاضوں سے مطابقت رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہے

بریفننگ کے اختتام پر وفاقی وزیر نے ائی بی ایم ایس سسٹم کا افتتاح کیا

بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کے سینیئر افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا

ایف آئی اے کا ادارہ ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ

اپنے ادارے کے وقار کے لیے میرٹ پہ قانون کے مطابق اور ادارے کے مینڈیٹ کے مطابق تندہی سے کام کریں – وفاقی وزیر داخلہ

ایف آئی اے نے جرائم کی روک تھام میں موثر کردار ادا کیا ہے ۔ وفاقی وزیر

اس سے قبل ڈی جی ایف آئی اے نے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کے دور میں ایف آئی اے نے نئی بنیادوں پر ترقی کی

ایف آئی اے کا کام دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور اسی طرح سے عوامی توقعات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ ڈی جی ایف ائی اے

باوجود وسائل کی قلت کے ایف آئی اے نے بہترین تحقیقاتی ادارے کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے ۔ ڈی جی ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.