اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔
4 کارروائیوں کے دوران 123 کلوگرام منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
گاڑیوں سے 70 کلو 800 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد ہوئی۔
دورانِ کاروائی اٹک کے رہائشی 4 ملزمان موقع پر گرفتار۔
کار چوک راولپنڈی کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمد۔
حیدرآباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر کار سے 30 کلوگرام چرس برآمد۔
دورانِ کاروائی کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار۔
حیات آباد، پشاور میں دوران کارروائی خیبر کے رہائشی ملزم سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.