:نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے ٹیرف کو کم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بات ہوئی اور ڈسکوز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے جس میں ڈسکوز کو صوبوں کے حوالے کرنے اور بجلی چوری کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر بات ہوئی۔ جمعہ کو نگراں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ڈسکوز کے بورڈز کو غیر سیاسی بنانے کے حوالے سے بات ہوئی اور ڈسکوز کو بہتر طریقہ سے کام کرنے، گورننس کو بہتر کرنے اور پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس سیکٹر میں ساڑھے تین ارب کا نقصان ہوتا ہے، اس لئے گیس سیکٹر کیلئے خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی ہوتی ہے، اس سلسلے میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ محمد علی نے کہا کہ صنعتوں کو گیس فراہمی کیلئے ایل این جی پلانٹس لگانا ہونگے کیونکہ گیس کی کم فراہمی کے باعث صنعتوں کو بند نہیں ہونا چاہیے۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزرات توانائی نے بجلی اور گیس کے حوالے سے تمام اقدامات پر کام شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کو ریوائز کرنا پڑے گا کیونکہ گیس کے شعبے میں تین سو پچاس ارب کے نقصانات کو تو پورا کرنا ہے ۔
Comments are closed.