_ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے رات گئےجام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب کا دورہ کیا مانیٹرنگ وزٹ کے موقع پر طبی عملے کی حاضریاں چیک کیں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی ڈپٹی کمشنر حب نے ہسپتال میں زیرعلاج ذہر پی کر خودکشی کرنے والے نوجوان سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے اسے زندگی کی افادیت اور خودکشی کے نقصانات کے متعلق سمجھایا ۔دورے کے موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیکل افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ ایک بات ذہن میں بٹھالیں کہ ہسپتال میں ہر حال میں بہتری لانی ہوگی مانیٹرنگ وزٹ کا مقصد جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمدیقینی بنانا دستیاب سہولیات اور عملے کی حاضریوں کو خصوصی طور چیک اینڈ بیلنس کرنا ہے آج کے بعد اگر ہسپتال میں صفائی کا نظام اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں کے اندر ڈپٹی کمشنر حب کا ہسپتال کا دوسرا وزٹ تھا۔
Comments are closed.