بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے بروز جمعہ اپریشن شروع کیا گیاہے کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں
آپریشن میں اب تک 938 کلو گرام چرس سمیت منشیات کی 15 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں اس آپریشن کے پلان کو 28 اگست 2023 کو ہیڈ کوارٹر 12 کور میں منعقدہ ایک اجلاس میں حتمی شکل دی گئی،
جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے جس کے بعد 30 اگست کو قلعہ عبداللہ میں انسداد منشیات مہم کے تحت ایک جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا جرگے میں مقامی عمائدین نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فیکٹریوں کے خاتمے اور منشیات پیداوار کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا
اور سیکورٹی اداروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہےہیں۔
Comments are closed.