ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی سب انسپکٹر غلام قادر رند کی اہم کاروائیاں

0

جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیر آباد رینج صاحبزادہ بلال عمر صاحب کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک صاحب کے خصوصی احکامات اور ٹاسک پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی گلاب خان شیخ، ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی سب انسپکٹر غلام قادر رند نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر عابد علی لغاری و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ قمار خانہ پر چھاپہ کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داوؤ پر لگی ہوئی رقم 10400 برآمد کرکے چھ قمار باز جس میں بشیر احمد ولد مانجھی خان قوم بھنگر، صلاح الدین ولد پنھل ،قربان علی ولد احمد نواز اقوام بگٹی ، عبدالستار ولد شاہنواز قوم بھنگر ، بڈو عرف بہرام ولد کالو قوم شیخ اور یسین ولد حضور بخش قوم کھوسہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 130/2023 زیر دفعہ 5/6 گیمبلنگ ایکٹ درج کرلیا جبکہ دوسری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم فدا حسین ولد حسین بخش قوم مغیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل یونیک ماڈل 2016برآمد کرکے مقدمہ فرد نمبر 122/2023 زیر دفعہ 381A ت۔پ درج کرکے پابند سلاسل کردیا خفیہ اطلاع ملنے پر تیسری کاروائی عمل میں لاتے ملزمان محمد مراد ولد قلندر بخش قوم ڈومکی اور عبدالنبی قوم در خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گھر سے چوری شدہ مال برامد کرکے مقدمہ فرد نمبر 123/2023 زیر دفعہ 457-380 ت۔پ درج کرلیا۔ جبکہ اقدام قتل کے الزام میں مطلوب ملزم غلام حسین ولد سانول خان قوم بگٹی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 129/2023زیر دفعہ 149-148-324/147 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

Daily Askar

Comments are closed.