پاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں اور بہنوں سے مکمل یکجہتی کرتا ہے،پاکستان بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی حکومت اور عوام گزشتہ روز افغانستان کے مغربی علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر شدید غمزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں افغانستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی فوری ضروریات کا پہلے ہاتھ سے اندازہ لگایا جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بحالی کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.