ریما خان نے ‘لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ’ اپنے نام کرلیا
لاہور: فلمسٹار ریما خان کو لکس چیئرمین لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023ء سے نوازا گیا، لکس ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب میں ریما خان کو ان کے فنی کیریئر کے دوران کامیابیوں پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ریما خان نے اپنا یہ ایوارڈ سلطانہ صدیقی سے حاصل کیا، وہ پہلی نوجوان ہیں جنہوں نے اپنے کریڈٹ کی وجہ سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے، اس موقع پر ریما خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم انڈسٹری میں محنت اور جدوجہد ہی ہے کہ آج انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا یے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے فینز اور ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کا میرا ساتھ رہا، حتٰی کہ ان کا بھی جنہوں نے مجھ پر پازیٹیو تنقید کی۔
اُنہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو آپ پر تنقید کرتے ہیں اور ان کی تنقید کی وجہ سے آپ آگے بڑھتے جاتے ہیں، اس طرح میں نے اپنے آپ کو ہمیشہ بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کی لہٰذا ایسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ریما خان کو متعدد ایوارڈز ملے ہیں، اُنہیں نگار ایوارڈز، لکس اسٹائل ایوارڈز، گریجویٹ ایوارڈز، ہم ایوارڈز سمیت یو ایس اے میں امریکاز ابروڈ میڈیا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
حکومت پاکستان نے بھی 2019ء میں ریما خان کو ‘پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ’ سے نوازا تھا۔
Comments are closed.