ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیر آباد حاجی فرید الحق لہڑی کی زیر صدارت نصیر آباد کے مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا

نصیرآ باد08نومبر:-ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیر آباد حاجی فرید الحق لہڑی کی زیر صدارت نصیر آباد کے مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں گزشتہ سال کے ہونے والے سیلاب کی تباہ کاریوں،سرکاری سطح پر ملنے والی امداد اور این جی او کی جانب سے مبینہ طور پر کرپشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وائس چیئرمین حاجی اللہ بچایا خان کھوسہ و دیگر یو سی چیئرمینز عبدالرؤف لہڑی نیاز احمد عمرانی سردار زادہ رسول بخش خان عمرانی محمد شریف لہڑی ڈاکٹر فاروق لہڑی سومر خان پندرانی میر جان مینگل میر محمد پتافی عبدالواحد پندرانی عبدالحفیظ عمرانی شاہ علی لہڑی دل مراد لہڑی احمد نواز کھوسہ اور ثنا اللہ ہجوانی سمیت دیگر کئی یونین کونسل کے چیئرمین شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین نصیر آباد حاجی فرید الحق لہڑی نے کہا کہ سال 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے نصیر آباد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مگر حکومت کے بروقت اقدامات اور راشن کی فراہمی سے عوام کے مسائل کا تدارک ہوا آج کے اجلاس میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کا جو سروے کروایا تھا موجودہ حکومت نقصانات کے ازالے کے لیے مالی امداد کو فوری یقینی بنائے ضلع نصیر آباد میں جو این جی اوز کام کر رہی ہیں اس میں بھی بڑی بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں جس کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کو آگاہی فراہم کر دی گئی ہے ہمارے خدشات جلد از جلد دور کیے جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ فلفور کاروائی عمل میں لائے کیونکہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام ہم سے سوال پوچھ رہی ہے کہ ان کے لیے این جی روز کی جانب سے مبینہ کرپشن کے خلاف فوری تحقیقات کا عمل شروع کر کے حقدار لوگوں کو اپنا حق فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے کام پر ہم تمام یوسی چیئرمینز کو بہت سارے تحفظات ہیں اور کئ بے قاعد گیاں بھی دیکھی جا رہی ہیں جس کے خلاف نصیرآباد ضلع انتظامیہ فوری کاروائی کریں من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ اس عمل سے حقدار متاثرین کی حق تلفی ہو رہی ہے جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے جس کے خلاف فوری کاروائی کرنا وقت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی سے بھی ہماری ملاقات ہوئی ہے جس میں ہم نے اپنی تمام تر تفصیلات اور عوام کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کے یو سی چیئرمین کو متعلقہ یونین کونسل کا فوکل پرسن بھی بنایا جائے گا تاکہ این جی اوز متعلقہ چیئرمین کی نشاندہی پر ہی متاثرہ علاقوں میں تعمیرات اور فلاح و بہبود کے کام کا آغاز کریں بعد ازاں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی فرید الحق لہڑی و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

Web Desk

Comments are closed.