پنجاب پبلک سروس کمیشن پیپر لیکج معاملہ

0

پی پی ایس سی نے 2021 میں لیک ہونے والے پیپر میں ملوث ملزمان کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

پی پی ایس سی کی جانب سے پیپر لیکج کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

کمیٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ جج وہ حالیہ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن تھے۔

کمیٹی کے دوسرے ممبران میں ایک سینیئر ممبر اور سینیئر ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن بھی شامل تھے۔

کمیٹی نے دستاویزی شواہد اور زبانی شہادتوں کی بنیاد پر ملزم اہلکاران کے خلاف سفارشات مرتب کیں۔

مجاز اتھارٹی نے ملزم اہلکاران کو مزید دفاع کا موقع بھی دیا۔

لیکن وہ اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر پائے۔

جس پر مجاز اتھارٹی نے حتمی فیصلہ ہوئے سناتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

فرقان احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ، خورشید عالم سپریٹینڈنٹ، محمد شہزاد سینیئرز سکیل سٹینوگرافر اور وقار اکرم جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کے خلاف بلا شک و شبہ الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.