وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایس۔پی اسپیشل برانچ غلام محمد کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے۔ ایس۔پی غلام محمد ایک اچھی شہرت کے حامل آفیسر تھے ۔ایس۔پی غلام محمد کی رحلت سے محکمہ پولیس گلگت بلتستان ایک ایماندار، با صلاحیت، خدا ترس اور ملنسار آفیسر سے محروم ہوگیا ۔ وزیراعلی مرحوم کی بلند درجات اور لواحقین کی صبر و جمیل کے لیے دعا کی ہے۔
Comments are closed.