نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید سے بدھ کو یہاں بنک الفلاح کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے گروپ ہیڈ ریٹیلرز بینکنگ مہرین احمد اور ہیڈ آف برانچ بینکنگ عمران اسد خان کی سربراہی میں ملاقات

کوئٹہ 8 نومبر :۔ نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید سے بدھ کو یہاں بنک الفلاح کے اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد نے گروپ ہیڈ ریٹیلرز بینکنگ مہرین احمد اور ہیڈ آف برانچ بینکنگ عمران اسد خان کی سربراہی میں ملاقات کی اور بلوچستان میں حکومتی اور نجی تعاون پر مشتمل بنکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا وفد نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ اپنے مالیاتی ادارے کے دائرہ کار ، خدمات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق نگران صوبائی وزیر خزانہ کو بریفننگ دی اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ موزوں سہولیات کی فراہمی پر پوری تندہی اور سنجیدگی سے کام کیا جاررہا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف مجموعی معاشی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ نجی بینکنگ سیکٹر کو بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور بلوچستان کے عوام کو بینکنگ سیکٹر میں مختلف نوعیت کی خدمات کی فراہمی آسانیاں پیدا کرے گی اور تجارتی و کاروباری حلقے اپنی پسند اور سہولت کے مطابق مناسب بنکنگ خدمات کا انتخاب کرسکیں گے نگراں صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید نے بنک الفلاح کے حکام کو بلوچستان میں بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب سیکورٹی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی بنک الفلاح کے وفد میں ریجنل بزنس ہیڈ ثناء اللہ ایریا مینیجرز ندیم شہزاد اور ذاکر حسین بھی شامل تھے۔

Web Desk

Comments are closed.