کوئٹہ 8نومبر:۔انڈیپینڈنٹ ہیلتھ مانیٹرنگ اینڈ ایمرجنسی رسپانس یونٹ کے ڈائریکٹر کی ہدایات پر پی ڈی ایس آریو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عباد خان کی قیادت میں سول ہسپتال کوئٹہ میں کریمین کانگو ہیمرجک بخار CCHF پھیلنے والی تحقیقاتی ٹیم نے پشین کا دورکیاکانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈ میں 21 اکتوبر کو علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا مریض کے پلیٹلیٹس کاونٹ 23 ہزار اور ناک سے خون بھی آرہا تھا۔یہ مریض پانچ روز میڈیسن وارڈ میں زیر علاج تھا25 اکتوبر کو کانگو ٹیسٹ مثبت آنے اس مریض کو مزید علاج کے فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ریفر کردیا گیا تھا29 اکتوبر کو مریض کانگو وائرس سے صحت یاب ہوکر واپس اپنے گھر چلاگیا تھا سول ہسپتال کوئٹہ میں کریمین کانگو ہیمرجک بخار CCHF پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنے والی ٹیم کو دوران تحقیقات شعبہ میڈیسن میں داخل تمام مریضوں کی فائلوں کے مشاہدہ سے اس مریض کے بارے میں علم ہواتحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں سول ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا شبہ اس مریض پر ظاہر کیا یہ مریض پشین کلی کربلا کے ایک ڈیری فارم میں کام کرتا ہے تحقیقاتی ٹیم نے ڈیری فارم میں موجود 18 گائیوں میں سے چیچڑ اور خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیئے اور ہر گائے سے 2سے 3چیچڑ کے نمونے ٹیسٹ کیلیے لیے گئے ڈیری فارم میں موجود چھوٹے جانوروں سے چیچڑ اور خون کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے لے کر لیبارٹری بجھوادیے ہیں۔
Comments are closed.