خاران8 نومبر:کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان آحمد غرشین کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا اچانک دورہ،اس موقع پر موجود پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران علی حیدر شاہوانی نے کمشنر رخشان ڈویژن کو ایڈمن بلاک، میل و فیمیل فنکشنل کلاسز اور مختلف شعبوں کا دورہ کرایا کمشنر رخشان نے ٹی ٹی سی کے ورکشاپس جن میں کمپیوٹر ، ای کامرس کنسٹرکشن، سولر ٹیکنالوجی، آٹو میکنکس، الیکٹریشن ، ڈریس و دیگر شعبوں کا معائنہ کیا جہاں پرنسپل ٹی ٹی سی علی حیدر شاہوانی، اکیڈمک ایڈوائزر تاج محمد بلوچ سینئر ایڈمن آفیسر سلطان احمد غلزئی، انچارج سی ایل ڈاکٹر عبدالوحید نے کمشنر رخشان کو تفصیلا بریفنگ دی، جب کہ اسٹوڈنٹس ریلیشن آفیسر ضیا شفیع بلوچ اور ایگریکلچر لیکچرار عرفان محمد حسنی بھی ساتھ تھے، کمشنر رخشان نے ٹی ٹی سی کے مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران وہاں میل فیملیز ٹرنیز سے ملاقات کی اور ان سے ان کے تربیتی پروگرامز اور مسائل دریافت کئے اس موقع پر ٹرینز نے اپنے مسائل سے کمشنر رخشان کو آگاہ کیا، کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان آحمد غرشین نے ٹرینز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹی ٹی سی میں طلبا و طالبات کی خصوصی دلچسپی اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا، کمشنر رخشان نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت کی فراہمی بھی حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے یہاں کے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے ذریعے سے بہتر روزگار کے حصول کے لیے قابل بنایا جائے گا جس سے معیشت اور لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا خاران ٹی ٹی سی کا قیام اور فوری بحالی اس بات کا ثبوت ہے صوبائی حکومت فنی تعلیم کے لئے مخلص ہے ٹی ٹی سی خاران میں مختلف ٹریڈرز میں لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ان میں نہ صرف تربیت ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے خاران اور رخشان ڈویژن کا روشن مستقبل وابستہ ہے یہ یہاں کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر جیسا ادارہ یہاں کے نوجوان نسل کو میسر ہے، جو انشاء اللہ اگلے پانچ سالوں میں سینکڑوں ہنر مند تیار کرے گا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر یہاں کے نوجوانوں کو نہ صرف ہنر مند بنا کر ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ یہ ادارہ نوجوان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر تیار کرکے ہر شعبے میں کامیابی فراہم کرے گا، اس موقع پر پرنسپل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران علی حیدر شاہوانی نے کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان آحمد غرشین کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،
Comments are closed.